اس مرحلے میں قرآن مجید کی شان و مقام ومنزلت کے پیش نظر دلنشین، زیبا اورخوبصورت قرآنی نغمات اور الحان کی تعلیم دی جائے گی۔بیشک قرآن مجید کے عمیق معانی کو دوسروں تک پہنچانے اور منتقل کرنے میں بہترین آواز اور خوبصورت آہنگ کا بہت بڑااثر ہوتا ہے، یہ علم قرآن مجید کی طرف رغبت اور شوق دلانےکا بہت ہی قوی وسیلہ اور ذریعہ ہے، اس جذاب اور زیبا علم کی تعلیم قرآن مجید سیکھنے کے شوقین افراد  بالخصوص بچوں کو قرآن مجید کے معارف و علوم سے آشنا بنانے اور ان کی سمت شوق و رغبت دلانے کے سلسلے میں بہت ہی مفید اور مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔اس مرحلے کے لئے مندرجہ ذيل مرحلوں کی تکمیل ضروری ہے، ۱) قرآن مجید سیکھنے کے مرحلے کی تکمیل،ناظره ۲)تجوید کے پہلے مرحلے کی تکمیل ۳) وقف و ابتدا کے مرحلے کی تکمیل

قرآن مجید کی قرائت میں صوت و لحن کی تعلیم کا مرحلہ