سائیٹ  کا یہ سیکشن  ان ضروری   اور پر اہمیت   پراجیکٹس میں سے ہے  جنہیں  دارالقرآن کے ایکسپیرٹس   نے  ڈزائن  کیا ہے ۔ اس کام کا آیڈیا خود قرآن مجید سے الہام لیا گیا ہے  جو کہ انسان  کو اپنی زندگی نبی  اور  (ع) اہل بیت کے  نقش قدم پر گزارنے کی تاکید کرتا ہے۔

خود نبی  اکرم ص اور  (ع) اہل بیت نے تاریخ سے عبرت لینے کی بہت تاکید فرمائی ہے۔یہ  نکتہ اتنا ضروری ہے کے تمام اسلامی تعلیمات میں اس کی طرف بھرپور توجہ دلائی  گئی ہے۔  افسوس اس بات کا ہے کہ آج  تفکر کا یہ گوشہ    ہمیں اپنی زندگیوں  میں بہت کم رنگ نظر آتا ہے یہ آیڈیا آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس اصل کو دوبارہ زندہ کیا جائےاور آپ کے مفید مشوروں اور تجربات سے فایدہ اٹھایا  جائے

اس سیکشن  کے ماخذ کو  کھلا(Open Source) رکھا گیا ہے  اس  میں قرآن  میں ذکر ہونے والے پیغمبروں کا ذکر یا  ان سے متعلق  آیات کو مرقوم کیا گیا ہے ۔ اگرآپ کے ذہن   میں کسی آیہ کے ذیل میں کوئی  مطلب  آتا ہے تو  آپ اس آیہ پر کلک کریں ،ایک نیا خانہ کھل جائے گا وہاں  ان خانوں کو جن میں اسٹار (*) لگا ہے  پُر کر کے  بھیجیں (یه سھولت فی الحال حضرت آدم ع  سے مربوط سیکشن میں  موجود ہے) تاکہ ان سے مفید فایدہ حاصل کیا جائے۔

. اس پروجیکٹ  کا فائدہ  یہ ہے کہ مطالب جو مختلف لوگوں کی  اپنی زبانی  اور اپنے تجربات پر مشتمل ہوں ،تمام دنیا سے جمع ہوں گے ۔ہماری ان افراد سے یہ  گزارش ہے  کہ  ہر شخص(سایٹ پر دی گئیکچھ آیات  کو خود سے سمجھ کر شرح کرے کہ وہ ان  آیات سے کیا سمجھا ہے ،پھر ہم ان جمع شدہ مطالب میں سے ان مطالب کوانتخاب کریں  گے جو آج کی جدید دنیا کے حالات سے زیادہ  نزدیک اور اس زمانے میں قابل تطبیق ہیں۔